دبئی 17نومبر ﴿ایس او نیوز/ایجنسی﴾ ترکی کے استنبول میں واقع سعودی قونصل خانہ میں بیدردی سے قتل کردیے جانے والے صحافی جمال خشوگی کی غائبانہ نماز جنازہ کل جمعہ کو مکہ، مدینہ، استنبول اور لندن میں ادا کری گئی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقتول صحافی جمال خشوگی کی غائبانہ نماز جنازہ مسجد الحرام اورمسجد نبوی میں ادا کردی گئی۔
صحافی کے بیٹے صلاح خشوگی نے مدینہ میں والد کی غائبانہ نمازجنازہ میں شرکت کی۔مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز جمعہ کے فوری بعد ادا کی جانے والی غائبانہ نماز جنازہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا گیا کہ ہزاروں لوگوں نے غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کی۔